مہر خبررساں ایجنسی غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کانگو میں وہابی دہشت گردوں کے حملے میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں شامل ایک پاکستانی فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔اطلاعات کے مطابق کانگو کے جنوبی صوبے کیوو میں دہشت گردوں نے گھات لگا کر اقوام متحدہ کے امن مشن پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک پاکستانی فوجی ہلاک ہوگیا۔ ترجمان اقوام متحدہ نے واقعے کی تصدیق کردی ہے۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق کانگو کے جنوبی صوبہ کیوو کے علاقہ براکا میں مسلح باغیوں نے پاکستانی امن مشن کے قافلے پر حملہ کیا، فائرنگ کے تبادلے میں نائیک نعیم رضا ہلاک اور سپاہی بلال زخمی ہوگیا۔ پاکستانی اہلکاروں کی موثر جوابی کارروائی سے مسلح دہشت گردوں کا حملہ پسپا کردیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اقوام متحدہ امن مشن میں پاکستان کے 156 اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں۔
کانگو میں وہابی دہشت گردوں کے حملے میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں شامل ایک پاکستانی فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔
News ID 1878346
آپ کا تبصرہ